وزیر خارجہ آج ترکی کے دوروزہ دورے پر روانہ ہونگے

وزیر خارجہ آج ترکی کے دوروزہ دورے پر روانہ ہونگے
وزیر خارجہ آج ترکی کے دوروزہ دورے پر روانہ ہونگے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی کے ہم منصب کی دعوت پر آج  سے ترکی کا دو روزہ  دورہ کرینگے۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ترکی کے ہم منصب سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت کرینگے۔ وہ پاکستان، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے سہ ملکی اجلاس میں بھی شرکت کرینگے۔دونوں وزرائے خارجہ باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے اور اعلیٰ سطح کی سٹرٹیجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کریںگے جو رواں سال ترکی میں ہوگا۔

وزیر خارجہ اس سے قبل ایران اور متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔ان دوروں کو افغانستان کے تناظر میں اہم نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

مزید :

قومی -