کراچی میں جمعہ اور اتوار کو تجارتی مراکز بند رکھے جائیں گے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے تحت شہر قائد میں کاروباری ایام ایک مرتبہ پھر تبدیل کردیے گئے ۔ اب شہر میں تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار کے دن بند رکھے جائیں گے،جب کہ ہفتے کو کاروبار کھلا رہے گا۔ کراچی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ نئے نوٹی فکیشن کے بعد کاروباری مراکز کل یعنی جمعہ کو بند رہیں گے۔کورونا کی وجہ سے اس سے قبل مارکیٹیں جمعہ اور اتوار کو ہی بند ہورہی تھیں لیکن پھر حکومت سندھ نے اچانک ہفتہ اوراتوار مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا تھا۔صوبے میں کاروباری اوقات سحری سے شام 6 بجے تک ہیں ، اس حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔