وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے این سی سی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے این سی سی کا اجلاس طلب کرلیا
وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے این سی سی کا اجلاس طلب کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

دنیا نیوز کے مطابق وفاق کی جانب سے پابندیاں سخت کرنے کی تجاویزصوبوں کو ارسال کر دی گئی ہیں اور را ئے بھی طلب کی ہے۔وفاقی حکومت نے2مراحل میں پابندیاں سخت کرنے کی تجویز دی ہے۔پہلے مرحلے میں کورونا پھیلاو¿ نہ رکنے پرلاک ڈاو¿ن کے نفاذ کی تجویز ہے۔ 

 ہفتہ، اتوارکاروباری سرگرمیاں مکمل بندکرنے اور کورونا ویکسی نیشن سینٹرزکھلے رکھنے کی تجویز ہے جبکہدفاترمیں50 فیصد عملے کی حاضری کے فیصلے پرعملدرآمد، مثبت کیسزکی شرح 13 فیصدسے زائد پرمکمل لاک ڈاو¿ن کی تجویز بھجوائی گئی ہے۔دوسرے مرحلے میں ہائی رسک شہروں میں 7تا10روزلاک ڈاون کی تجویز ہے۔ وفاقی حکومت کی دفتری اوقات کار 9 سے دوپہر2 بج کرنے کی تجویز ہے۔ وفاقی حکومت نے جم اور ورزش سینٹرز مکمل بند کرنے کا کہا ہے۔

مزید :

قومی -