گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کی ملاقات،تحفظات سے آگاہ کیا

گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کی ملاقات،تحفظات سے آگاہ کیا
گورنر پنجاب سے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کی ملاقات،تحفظات سے آگاہ کیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات میں راجہ ریاض ، اجمل چیمہ اور خیال احمد سمیت دیگر شامل تھے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں نے گورنر پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ آپ لوگوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا ، آپ کی وزیر اعظم سے جلد ملاقات یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کروں گا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -