ابصار عالم پر حملہ آزادی اظہار رائے کے حق پر قاتلانہ حملہ ہے ، مر یم اورنگزیب

ابصار عالم پر حملہ آزادی اظہار رائے کے حق پر قاتلانہ حملہ ہے ، مر یم اورنگزیب
ابصار عالم پر حملہ آزادی اظہار رائے کے حق پر قاتلانہ حملہ ہے ، مر یم اورنگزیب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگز یب نے کہاہے کہ سابق چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) ابصار عالم پر حملہ آزادی اظہار رائے کے حق پر قاتلانہ حملہ ہے ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر ایک پیغام میں ان کا کہناتھا کہ ابصار عالم پر حملہ میڈیا کو دبانے اور صحافیوں کو ڈرانے، دھمکانے کی بدترین کوشش ہے ، قومی اسمبلی معمول کی کارروائی معطل کر کے ابصار عالم پر حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال زیر غور لائے۔

ایک اورپیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کے خلاف تحریک التوا قومی اسمبلی میں جمع کرادی۔دن دیہاڑے سینئر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملہ امن و امان کے قیام میں حکومتی ناکامی کا کھلا مظہر ہے۔

مزید :

قومی -