وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس، کورونا کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس، کورونا کے پھیلاؤ پر ...
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس، کورونا کے پھیلاؤ پر اظہار تشویش

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبے میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیو زکے مطابق اجلاس میں وزیر صحت نے بریفنگ دی کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 8.9 فیصد ہو گئی ہے ، حیدر آباد میں 64۔16اور دیگر اضلاع میں شرح 72۔2فیصد ریکارڈ کی گئی۔ رواں سال جنوری میں صوبےمیں کوورنا کی وجہ سے 431 افراد جاں بحق ہوئے۔

وزیر صحت سندھ نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فروری میں 339 افراد کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھے ، مارچ میں 151 لوگ لقمہ اجل بنے جبکہ رواں ماہ اب تک 71 افراد انتقال کر گئے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدر آباد اور کراچی میں کیسز کا بڑھنا پریشان کن بات ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -