دوسرا ٹی ٹوینٹی ، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

دوسرا ٹی ٹوینٹی ، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دے دیا
دوسرا ٹی ٹوینٹی ، زمبابوے نے پاکستان کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

  

ہرارے (ڈیلی پاکستان آن لائن )دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں زمبا بوے نے پاکستان کو جیت کیلئے119 رنز کاہد ف دے دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو بیٹنگ کی دعوت دی اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر زمبابوے نے 9وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20اوورزمیں 118رنز بنائے ۔زمبابوے کی جانب سے تناشانے اور برینڈین ٹیلر نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن برینڈن صرف پانچ رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور پولین لوٹ گئے جبکہ اوپننگ پر آنے والے تناشے 34 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے ۔ ان کے علاوہ رجیس نے 18 ، ویسلے نے 16 اور تاریسائی نے 13 رنز بنائے ۔ 

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین اور دانش عزیز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فہیم اشرف، ارشداقبال ، حارث روف اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا ۔پاکستان کو زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریزمیں 1-0 سے برتری حاصل ہے ، قومی ٹیم میں آج کے میچ میں دو اہم تبدیلیاں کی گئیں ہیں آل راﺅنڈ ر محمدنوازاور حیدر علی کو ٹیم سے باہر کر دیا گیاہے جبکہ آصف علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور ارشد اقبال ڈیبیو کرنے جارہے ہیں ۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں محمد رضوان، بابراعظم ، فخر زمان، محمد حفیظ، دانش عزیز، آصف علی، فہیم اشرف،عثمان قادر، ارشد اقبال، محمدحسنین اور حارث روف شامل ہیں

مزید :

کھیل -