ٹریفک پولیس کے سپاہی نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

ٹریفک پولیس کے سپاہی نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی
ٹریفک پولیس کے سپاہی نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ویب ڈیسک)  ٹریفک پولیس کے سپاہی نے ایمانداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کردی، پیسوں سے بھرا پرس اس کے مالک تک پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سخی حسن کے قریب ٹریفک پولیس کے اہلکار علی مراد کو ایک پیسوں سے بھرا پرس ملا، جوکہ اس نے امانت کے طور پر رکھ لیا، چند گھنٹوں بعد چند نوجوان اسے سڑک پر کچھ ڈھونڈتے ہوئے دکھائی دیے جس پر اس نے ان سے معلوم کیا تو انھوں نے بتایا کہ کچھ دیر پہلے وہ اس سڑک سے گزرے تھے تو ان میں سے ایک کا والٹ گرگیا تھا۔   ٹریفک پولیس کے سپاہی نے بیس ہزار روپے سے زائد کی رقم شہری کو لوٹادی، شہری نے نہ صرف پولیس اہلکار کا شکریہ ادا کیا، بلکہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کردی۔


سپاہی علی مراد نے نوجوان سے پرس کے متعلق تصدیق کی  اور بعد ازاں انہیں چوکی پرلے گیا اورسیکشن آفیسر (ایس او) کی موجودگی میں والٹ ان کے حوالے کردیا۔ نوجوان نے جب والٹ کھول کر دیکھا تو اس میں پوری رقم موجود تھی۔