زرعی ملک ہونے کے باوجود چینی اور گندم کی درآمد افسوسناک ہے ، بلاول بھٹو

زرعی ملک ہونے کے باوجود چینی اور گندم کی درآمد افسوسناک ہے ، بلاول بھٹو
زرعی ملک ہونے کے باوجود چینی اور گندم کی درآمد افسوسناک ہے ، بلاول بھٹو

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے مگر گندم اور چینی درآمد کر رہا ہے ۔

نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار ملتے ہی زراعت کا شعبہ تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا،زرعی ملک کابیک وقت چینی اور گندم کا درآمد کرنا افسوسناک ہے ۔  65 ارب کے بجٹ کےسا تھ زرعی ایمرجنسی کے نفاذ پر عملدرآمد نظر نہیں آتا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ بھی تباہی کے خطرے سے دوچار ہے ، صنعتوں کیلئے بجلی سستی ہو سکتی ہے تو زراعت کیلئے کیوں نہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -