ٹیسٹ سیریز کے لئے زمبابوے پہنچنے والے قومی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی
ہرارے(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے زمبابوے پہنچنے والے قومی کرکٹرز کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منفی آگئی ہے۔
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں شرکت کے لیے ہرارے پہنچنے والے تمام قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے،جس کے بعد تمام کھلاڑیوں کو پریکٹس سیشن کی اجازت مل گئی ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز 27 اپریل سے شروع ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان 17 ٹیسٹ مقابلے ہوئے، دس میں قومی شاہینوں کو کامیابی ، تین میں شکست ہوئی جبکہ چار میچ بے نتیجہ رہے۔