میڈیکل کی طالبہ نے اپنی جان لے لی 

میڈیکل کی طالبہ نے اپنی جان لے لی 
میڈیکل کی طالبہ نے اپنی جان لے لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن )نارووال میں میڈیکل کی طالبہ نے پڑھائی کے دبائو سے دلبرداشتہ ہو کر   پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
نجی ٹی وی 24نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ میڈیکل کی طالب علم زینب نے پڑھائی سے ڈپریس ہو کر خودکشی کی ،زینب طب کی پڑھائی نہیں کرنا چاہتی تھی اور وہ اس چیز سے سخت پریشان تھی کیونکہ اسے لگتا تھا کہ میڈیکل کی تعلیم بہت سخت ہے اور وہ اس بات کا اظہار اپنے والدین سے بھی کر چکی تھی لیکن زینب کے والد چاہتے تھے کہ اسے ڈاکٹر ہی بننا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق زینب کے امتحانات قریب تھے جس کی وجہ سے وہ مزید ڈپریشن کا شکار ہو چکی تھی اور امتحانات سے خوفزدہ بھی تھی جس کے بعد اس نے انتہائی قدم اٹھایا اور پنکھے سے لٹک کر جان دے دی ۔