گزشتہ 20 برس میں پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہوا ، فیتھ الائنس فار کلائیمٹ ایجوکیشن
عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )سماجی تنظیم فیتھ الائنس فار کلائیمٹ ایجوکیشن (فیس )کے رہنماؤں کھیت پال شرما ،احمد حسین چانہیوں ،دانیال نقرچ ،بلال شاہ ،بھگوان داس نے بتایا کہ سال 1999سے لیکر سال 2018 تک پاکستان آب و ہوا کی تبدیلی اور تباہ کن قدرتی آفات سے متاثر ہوا۔
پریس کلب عمر کوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیتھ الائنس فار کلائیمٹ ایجوکیشن (فیس ) کے رہنماؤں کھیت پال شرما ،پامسٹر شہباز ،حسین احمد چانہیوں نے صحافیوں کو ارتھ ڈے دھرتی کے حوالے سے بتایا کہ ہماری تنظیم موسمیاتی تبدیلیوں ،قدرتی آفات سے تحفظ کےلیے کام کررہی ہے ،قدرتی آفات ،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلیے پاکستان کم صلاحیتیں رکھنے والے ممالک کی فہرست میں شمار ہوتا ہے ، پاکستان کے دور دراز پسماندہ علاقوں میں پینے کا صاف ستھرا پانی نہ ہونا ، مختلف علاقوں میں انفراسٹرکچر کا نہ ہونا صحت کی بنیادی سہولیات کا نہ ہونا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے متعلق حفاظتی اقدامات کی صورتحال خراب ہے ۔
رہنماؤں کا کہناتھا کہ ان تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس پی او نے ایک فیتھ الائنس فار کلائیمٹ ایجوکیشن (فیس ) کےنام سے ضلع سطح پر ایک نیٹ ورک قائم کیا ، ہے اس نیٹ ورک میں زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد سماجی سیاسی صحافی وکلاء انسانی حقوق پر کام کرنے والے افراد ،ماہرین ماحولیات ،زراعت سے وابستہ ماہرین ،آبپاشی ماہرین کو شامل کیاگیا ہے اس وقت بنیادی مقصد یہ ہےکہ سندھ کلائیمنٹ چینج پالیسی کو جلد سے جلد تیار کرکے کابینہ سے منظور کرایا جائےتاکہ اس پالیسی پر عمل درآمد کرایا جاسکے۔
فیتھ الائنس فار کلائیمٹ ایجوکیشن (فیس)اس وقت سندھ صوبے میں مختلف ماحول دوست عملی اقدامات لیے گے ہیں سندھ کے مختلف شہروں میں ماحول کو سازگار بنانے کیلئے شجرکاری مہم شروع کی گئی ، پلاسٹک کے استعمال سے روکنے کیلئے آگاہی مہم شروع کی گئی ،ماحولیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے متعلق تربیتی پروگرام کا انعقاد اور مذہبی رہنماؤں کے ذریعے خصوصی طور پر پرامن آگاہی مہم شروع کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں ۔ تنظیم کے مرکزی رہنما کھیت پال شرما نے کہا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈسڑکٹ سطح پر ڈزاسٹر کمیٹی کو بحال کیا جائے اور اس میں سول سوسائٹی کو شامل کیا جائے۔