گوگل کا نئی پلے سٹور پالیسی لاگو کرنے کا فیصلہ، وہ موبائل ایپلی کیشنز جن کا جلد صفایا ہوجائے گا

گوگل کا نئی پلے سٹور پالیسی لاگو کرنے کا فیصلہ، وہ موبائل ایپلی کیشنز جن کا ...
گوگل کا نئی پلے سٹور پالیسی لاگو کرنے کا فیصلہ، وہ موبائل ایپلی کیشنز جن کا جلد صفایا ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل کی طرف سے نئی پلے سٹور پالیسی لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں پلے سٹور سے تمام ’کال ریکارڈنگ ایپلی کیشنز‘ کا صفایا کر دیا جائے گا۔ نیوز ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق یہ پالیسی 11مئی سے لاگو ہونے جا رہی ہے۔ جس کے بعد تمام تھرڈ پارٹی ایپلی کیشنز کو کال ریکارڈنگ کے لیے اے پی آئی تک رسائی ممنوع قرار دے دی جائے گی۔
رپورٹ کے مطابق گوگل اپنے آپریٹنگ سسٹم ’اینڈرائیڈ‘ کے ورژن 10سے کال ریکارڈنگ کے فیچر کو پہلے ہی ختم کر چکا ہے۔ گوگل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سسٹم اور پہلے سے انسٹال شدہ ایپلی کیشنز، جنہیں اے پی آئی تک رسائی حاصل ہے، وہ اس پالیسی سے متاثر نہیں ہوں گی تاہم 11مئی کے بعد پلے سٹور پر ایسی کوئی ایپلی کیشن باقی نہیں رہے گی۔ گوگل کا کہنا ہے کہ کمپنی کی طرف سے یہ اقدام صارفین کی پرائیویسی اور سکیورٹی کو بہتر بنانے کی غرض سے اٹھایا جا رہا ہے۔