جنوبی کوریا میں پرائمری سکول ٹیچر کو 100 سے زائد نابالغ بچیوں کے جنسی استحصال پر سزا سنادی گئی

جنوبی کوریا میں پرائمری سکول ٹیچر کو 100 سے زائد نابالغ بچیوں کے جنسی استحصال ...
جنوبی کوریا میں پرائمری سکول ٹیچر کو 100 سے زائد نابالغ بچیوں کے جنسی استحصال پر سزا سنادی گئی
سورس: File

  

سول (رضا شاہ)  جنوبی کوریا کے ایک پرائمری سکول ٹیچر کو 100 سے زائد نوعمر بچیوں کو جنسی استحصال کے مواد پر مبنی فلم بنانے کے لیے اکسانے اور ایک 13 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا مجرم پائے جانے کے بعد سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تیس سالہ  ٹیچر  2012 سے دارالحکومت سول کے ایک پرائمری سکول میں پڑھارہا تھا۔ سنہ  2015 سے2021 کے درمیان اس نے  سوشل میڈیا کے ذریعے والے 120 بچوں کے ساتھ جنسی بدسلوکی کی اور اس کی ویڈیوز بنائیں۔ مجرم کے قبضے سے بچوں سے  جنسی بدسلوکی پر مبنی مواد 1910 تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی تھیں۔

 اسے 2020 میں ایک 13 سالہ بچی کے ساتھ ایک ہوٹل میں جنسی زیادتی کرنے کا بھی قصوروار  قرار دیا گیا۔ عدالت نے فیصلے میں بتایا کہ "یہ معاملہ زیادہ چونکا دینے والا ہے کیونکہ ملزم ایک پرائمری سکول ٹیچر تھا جو متاثرین جیسی چھوٹی عمر کے بچوں کو پڑھاتا تھا جو خود کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت بھی نہیں رکھتے تھے اور مجرم نے معصوم متاثرین کو جنسی خواہش کا نشانہ بنایا۔"

مزید :

بین الاقوامی -جرم و انصاف -