سعودی عرب نے سوڈان میں پھنسے سعودی ، پاکستانی سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو نکالنے کا آپریشن مکمل کر لیا

سعودی عرب نے سوڈان میں پھنسے سعودی ، پاکستانی سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو ...
سعودی عرب نے سوڈان میں پھنسے سعودی ، پاکستانی سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو نکالنے کا آپریشن مکمل کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سوڈان میں پھنسے سعودی اور پاکستان سمیت دیگر بارہ ممالک کے شہریوں کو باحفاظت نکالنے کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے 

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈان میں پھنسے سعودی شہریوں کے علاوہ پاکستان، بنگلہ دیش، انڈیاِ ، کویت، قطر، امارات، مصر، تیونس، بلغاریہ، فلپائن، کینیڈا اور بارکینا فاسو کے شہریوں کا انخلا عمل میں لایا گیا ہے۔ سعودی عرب نے غیر ملکی شہریوں کو تمام بنیادی سہولیا ت فراہم کردی ہیں انہیں سعودی عرب میں ہوٹلوں میں ٹھہرایا گیا ہےسعودی بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل یحیی العسیری نے کہا کہ سوڈان سے تمام سعودیوں اور برادر و دوست ممالک کے شہریوں کا انخلا مکمل کرلیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -