بابراعظم کیسا بلے باز ہے ؟ عمران خان نے بڑا بیان دیدیا 

بابراعظم کیسا بلے باز ہے ؟ عمران خان نے بڑا بیان دیدیا 
بابراعظم کیسا بلے باز ہے ؟ عمران خان نے بڑا بیان دیدیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈی آل عمران خان نے کپتان بابراعظم کو ”شاندار بلے باز“ قرار دیدیا ہے ۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ طویل عرصے بعد بابراعظم کے روپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی بلے باز دیکھا جس نے اپنی کارکردگی سے دنیا کو متوجہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بابراعظم کئی سابق کرکٹرز کے ریکارڈ کو پاش پاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، میں بیٹسمن کا تجزیہ باو¿لر کی عینک سے کرتا ہوں۔ ایک کرکٹر میں تکنیک، اسٹروک پلے اور مزاج کا ہونا بہت ضروری ہے جو بابراعظم میں پایا جاتا ہے۔
گزشتہ سال نومبر میں عمران خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اس وقت کے چیئرمین احسان مانی سے کہا تھا کہ وہ انہیں قومی ٹیم کا کپتان مقرر کریں۔ بابر نے اکتوبر 2019 میں سرفراز احمد کی جگہ کپتان مقرر کیا تھا۔

مزید :

کھیل -