نور جہاں کا پوسٹ مارٹم کرنے کی تیاریاں

نور جہاں کا پوسٹ مارٹم کرنے کی تیاریاں
نور جہاں کا پوسٹ مارٹم کرنے کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں طویل عرصے بیماری کے بعد دم توڑ دینے والی ہتھنی نور جہاں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی کے بچوں کی ہردلعزیز ہتھنی نور جہاں گذشتہ روز دم توڑ گئی تھی جس کا عالمی تنظیم فور پاز کی نگرانی میں پوسٹ مارٹم کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ فور پاز کے سربراہ عامر خلیل آج خصوصی طور پر کراچی پہنچیں گے۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر کراچی نے بتایا کہ نورجہاں کا پوسٹمارٹم عامر خلیل کی نگرانی میں کریں گے، دوسری ہتھنی مدھوبالا کو سفاری پارک منتقل کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -