امرت پال سنگھ کو گرفتار تو کر لیا مگر حالات سخت کشیدہ، مودی سرکار کو شدید ردعمل کا خوف ،کیا اقدامات کیے؟

امرت پال سنگھ کو گرفتار تو کر لیا مگر حالات سخت کشیدہ، مودی سرکار کو شدید ...
امرت پال سنگھ کو گرفتار تو کر لیا مگر حالات سخت کشیدہ، مودی سرکار کو شدید ردعمل کا خوف ،کیا اقدامات کیے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی مودی سرکار نے خالصتان تحریک کے اہم رہنما امرت پال سنگھ کو گرفتار تو کر لیا ہے مگر  اب مودی سرکار کو شدید ردعمل کا خوف ستانے لگا۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کے مطابق بھارتی سیکیورٹی حکام نے خالصتان تحریک کے رہنما امرت پال سنگھ کو گرفتار کر لیا مگر ساتھ ہی یہ سکھ برادری کا غیظ و غضب ٹھنڈا کرنے  کیلئے یہ دعویٰ کر دیا کہ امرت پال سنگھ نے خود گرفتاری دی۔

اُدھر بھارتی پنجاب میں حالات سخت کشیدہ ہیں، حکومت نے ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ تو کر دیا ہے مگر شدید ردعمل آنے کے خوف سے بھارتی پنجاب کے تمام اضلاع میں اہم اقدامات کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں کی  بھاری نفری تعینات کر دی گئی، جگہ جگہ ناکہ بندی کر کے شہریوں کی تلاشی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔