شاہین شاہ آفریدی نے اپنا عید کا پہلا دن کن کے ساتھ گزارا؟ جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے 

شاہین شاہ آفریدی نے اپنا عید کا پہلا دن کن کے ساتھ گزارا؟ جان کر آپ بھی داد ...
شاہین شاہ آفریدی نے اپنا عید کا پہلا دن کن کے ساتھ گزارا؟ جان کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے عید الفطر کا دن طورخم میں پہاڑی تودے سے متاثر ہونے والے علاقے میں گزارا۔
تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی اپنے آبائی علاقے میں نماز عید کی ادائیگی اور قریبی عزیزوں سے ملاقات کے بعد طورخم گئے جہاں انہوں نے ریسکیو کاموں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔فاسٹ بولر نے ریسکیو آپریشن کرنے والے اداروں کے رضاکاروں اور پاک فوج کی امدادی و بحالی ٹیم کے اہلکاروں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر شاہین آفریدی نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں نے اپنا عید کا دن طورخم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہونے والے علاقے میں گزارا، اس افسوسناک واقعے میں 8 اموات ہوئیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے اور بہت زیادہ مالی تقصان ہوا ہے‘۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے ریسکیو ٹیموں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مزید :

قومی -