کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں: عمران خان

کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں: عمران خان
 کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  عوام تیار رہیں کسی بھی وقت کال دے سکتا ہوں.انتخابات اعلیٰ عدلیہ کی مقررکردہ تاریخ پر ہوں گے،عوام کو تیار کرنا ہے. پنجاب میں عام انتخابات کے حوالے سے حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو نہیں مان رہی، پاکستان کو مشکل سے نکالنا ہے تو انصاف کا نظام ٹھیک کرنا پڑے گا.

 تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا وزیراعظم باہر جا کر کہتا ہے مانگنے نہیں آیا مجبوری ہے۔ ایک کروڑ پاکستانی باہر ہیں وہ سرمایہ کاری کریں گے تو ڈالر آ جائیں گے۔حقیقی آزادی کی جنگ اس لئے ہے ہر کوئی قانون کے نیچے ہو،غلامی میں ہمارے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے.