آڈیو لیکس کے مبینہ کردار سی سی پی او غلام محمود ڈوگر ریٹائر ہو گئے

آڈیو لیکس کے مبینہ کردار سی سی پی او غلام محمود ڈوگر ریٹائر ہو گئے
آڈیو لیکس کے مبینہ کردار سی سی پی او غلام محمود ڈوگر ریٹائر ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر محکمہ پولیس سے ریٹائر  ہو گئے، ان کی پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسر غلام محمود ڈوگر کو وفاقی وزرا کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر حکومتی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ معاملے پر (ن) لیگی حکومت نے ایکشن لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے معطلی کے احکامات جاری کر کے تبادلہ کر دیا تھا۔ تاہم سپریم کورٹ نے ان کے تبادلے کے آرڈرز معطل کر کے انہیں بحال کر دیا تھا۔

 غلام محمود ڈوگر اس حوالے بھی اہمیت کے حامل رہے کہ وہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی کے سربراہ بھی رہے۔ ان کی رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد  کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی جس میں دونوں عدالتی احکامات سے متعلق گفتگو کر تے پائے گئے۔

مزید :

قومی -