عید کا دوسرا دن، ملک بھر میں " یوم سسرال" پورے جوش و جذبےکے ساتھ منایا جارہا ہے

تحریر : عوامی لکھاری
آج یعنی عید کے دوسرے دن ملک بھر میں" یوم سسرال" پورے جوش و جذبےکے ساتھ منایا جارہا ہے
جن کے سسرال دور ہیں وہ مرد حضرات آج کے دن صبح ہی سے چھوٹے اور بڑے قافلوں کی صورت میں اپنی منزل مقصود تک روانہ ہو چکے ہیں۔اور
جن کے سسرال شہر میں ہی ہیں اور انہوں نے ڈنر میں شرکت کرنی ہے وہ تیزی سے روانگی کی تیاریوں میں مصروف ہیں
ٹریفک پولیس سے اپیل ہے کہ ان قافلوں کو گزرنے کے لیے خصوصی ٹریفک پلان تیار کیا جائےاور انہیں ہرگز تنگ نہ کیا جائے
موٹر سائیکل یا گاڑی پر زیادہ سواریاں بٹھانے والوں سے خاص شفقت کی جائے۔