وزیراعظم سے گفتگو کے بعد سراج الحق کا پرویز الہٰی کو ٹیلی فون، کوئی پیغام پہنچایا؟

وزیراعظم سے گفتگو کے بعد سراج الحق کا پرویز الہٰی کو ٹیلی فون، کوئی پیغام ...
وزیراعظم سے گفتگو کے بعد سراج الحق کا پرویز الہٰی کو ٹیلی فون، کوئی پیغام پہنچایا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے الیکشن کے معاملے پر جاری سیاسی بحران کے خاتمے کی مہم کے تحت صدر تحریک انصاف پرویز الہٰی کو بھی فون کھڑکا دیا۔

نجی ٹی وی "ڈان نیوز" کے مطابق سراج الحق اور پرویز الہٰی کے مابین گفتگو میں جمود کی شکار سیاسی صورت حال کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ امیر جماعت اسلامی نے وزیراعظم شہباز شریف کا کوئی براہ راست پیغام تو نہیں پہنچایا تاہم اتنا ضرور کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، انہوں نے پرویز الہٰی کو عید کی مبارک باد بھی دی۔

اس سے پہلے امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کی وزیراعظم  شہباز شریف سے ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی تھی، امیر جماعت اسلامی نے شہباز شریف سے کہا تھا کہ بطور وزیراعظم آپ کا یہ فرض ہے کہ سیاسی بحران کو حل کرنے کی راہ نکالیں۔ 

مزید :

قومی -