شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی انشاءکی رخصتی کب ہو گی ؟ شاہد آفریدی نے آخر کار اعلان کر دیا 

شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی انشاءکی رخصتی کب ہو گی ؟ شاہد آفریدی نے آخر کار ...
شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ بیٹی انشاءکی رخصتی کب ہو گی ؟ شاہد آفریدی نے آخر کار اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بین الاقوامی شہر ت یافتہ سابق پاکستانی کرکٹر شاہدآفریدی نے شاہین آفریدی کے ساتھ بیٹی انشاءکی رخصتی کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ رواں سال ستمبر میں شادی کا منصوبہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی نے نجی ٹی وی سماءنیوز کے پروگرام میں خصوصی شرکت کی جس دوران شاہین شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیملی کے ساتھ عید بہت خوبصورت رہتی ہے۔ بیگم کی جو ڈیمانڈ ہوتی ہے پوری کرنی پڑتی ہے، میرے رول ماڈل اور ہیرو شاہدخان آفریدی ہیں، جیسے دوستوں کے ساتھ ہوں ویسے ہی لالہ کےساتھ ہوں۔ لیجنڈ کے ساتھ کھیلتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے خواب پورا ہوا۔
 شاہد آفریدی نے بتایا کہ خوشیاں ہوتی ہی فیملی کےساتھ ہیں، بیچلر لائف شادی شدہ زندگی سے بہت مختلف ہوتی ہے، میری شروع سے ہر چیز شیئر کرنے کی عادت ہے، شاہین آفریدی میرے بیٹوں اور دوستوں جیسا ہے، کم عمری میں میچورٹی آجانا اچھی بات ہے۔سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی کپتانی پھولوں کا بسترنہیں، پاکستانی ٹیم کی کپتانی کا اختتام اچھانہیں ہوتا، شاہین شاہ نے کہا لالہ میں کپتانی کے پیچھے نہیں بھاگتا، شاہین شاہ نے اپنی فرنچائزکوجتواکرسب کو حیران کیا، فاسٹ باو¿لر کی کپتانی بھی میرے لیے حیران کن تھی۔
اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے سوال پر جواب دیا کہ میں جب کپتان بنا تو لالہ کو فکر تھی میری باو¿لنگ خراب نہ ہو، میں نے ایکسٹرا باو¿لنگ کی پریکٹس شروع کی، ٹیم مینجمنٹ والے انڈر 16 میں بھی بیٹنگ پر جلدی بھجوا دیتے تھے۔ بیٹنگ کا شوق تھا مگر میری ٹیم نے بھی مجھ پر اعتمادکیا۔اسی دوران شاہد آفریدی نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ شوق ہوتا ہے تو ہی بندہ اچھا پرفارم کرتا ہے، وقت کے ساتھ شاہین کی چیزوں کا پتا چل رہا ہے، شاہین کے خاندان کے بڑے بزرگ عرصہ سے جانتے تھے، شاہین کے والدین اپنے والدین کی طرح لگتے ہیں، رشتے کی بات دوسال تک چلتی رہی، شاہین کی اپنی ریپوٹیشن بہت زبردست تھی ، کبھی محسوس نہیں کیاکہ میری بیٹیاں مجھ پر بوجھ ہیں۔میزبان نے سوال کیا کہ انشاءکی رخصتی کب ہو رہی ہے اس سوال پر جواب دیتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ اس ستمبرمیں شاہین شاہ آفریدی کی شادی کر رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -