حافظ آباد میں سٹیج ڈانسرقتل, مقتولہ کی لاش کہاں سے ملی ؟ جانیے

حافظ آباد میں سٹیج ڈانسرقتل, مقتولہ کی لاش کہاں سے ملی ؟ جانیے
حافظ آباد میں سٹیج ڈانسرقتل, مقتولہ کی لاش کہاں سے ملی ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں معروف  سٹیج ڈانسر  منزہ سلطانی عرف عاشی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم قاتل نے حافظ آباد کے محلہ شریف پورہ میں  عاشی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتارا ،مقتولہ کی لاش گھر سے ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

"جنگ " کے مطابق حافظ آباد پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ نے 3 سال قبل سابق پولیس کانسٹیبل سے پسند کی شادی کی تھی۔ اس ضمن میں تفتیش جاری ہے اور جلد  قاتل کو گرفتار کر لیا جائے گا ۔