مولانا فضل الرحمان نےسپریم کورٹ سے  معذرت کر لی، مگر کس بات پر؟ تفصیل جانیے

مولانا فضل الرحمان نےسپریم کورٹ سے  معذرت کر لی، مگر کس بات پر؟ تفصیل جانیے
مولانا فضل الرحمان نےسپریم کورٹ سے  معذرت کر لی، مگر کس بات پر؟ تفصیل جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتی اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےسپریم کورٹ سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم  آپ پر اعتماد نہیں کر سکتے۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ہم اس وقت عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل کی حمایت نہیں کر سکتے۔سیاست دان سپریم کورٹ کو بتا دیں، معذرت کے ساتھ ہم آپ پر اعتماد نہیں کر سکتے۔ اپنی پریس کانفرنس کے ہر حرف پر قائم ہوں، ہم کیوں جھکیں اور کس کے آگے جھکیں۔ جس کو سیاست سے باہر ہونا چاہیے سپریم کورٹ اسے سیاست کا محور بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیرت ہے 90 روز میں الیکشن آئینی تقاضا ہے مگر عمران خان کو راضی کر لیں تو پھر خیر ہے۔ تشویش اور صدمے کی بات ہے سپریم کورٹ آج پوری طرح منقسم ہے۔ سپریم کورٹ کو اپنے اندر اتحاد کی بجائے سیاست دانوں پر اتحاد کیلئے دباو نہیں ڈالنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو عدالت میں کمزوری نہیں دکھانی چاہیے۔

مزید :

قومی -