نوجوان عید کے دوسرے روز گلے پر ڈور پھرنے سے لہولہان

نوجوان عید کے دوسرے روز گلے پر ڈور پھرنے سے لہولہان
نوجوان عید کے دوسرے روز گلے پر ڈور پھرنے سے لہولہان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں عید کے دوسرے روز نوجوان گلے پر ڈور پھرنے سے لہولہان ہو گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں نوجوان موٹرسائیکل پر سوار کام سے جا رہا تھا کہ بند روڈ سے گزرتے ہوئے نا معلوم سمت سے آنے والی ڈور اس کے گلے پہ پھر گئی جس سے وہ لہولہان ہو گیا۔

ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ نوجوان کو طبی امداد فراہم کی اور میو ہسپتال منتقل کر دیا۔