جاوید اقبال پر بنی فلم "ککڑی" کو سنسر بورڈ نے ریلیز کی منظوری دے دی

جاوید اقبال پر بنی فلم "ککڑی" کو سنسر بورڈ نے ریلیز کی منظوری دے دی
جاوید اقبال پر بنی فلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان میں 100ے زائد بچوں کا قتل کرنے والے جاوید اقبال پر بنائی جانے والی فلم"ککڑی" کو سنسر بورڈ نے ریلیز کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق معروف ڈائریکٹر و اداکار یاسر حسین اور عائشہ عمر  کی فلم"ککڑی" کی ہدیتکاری ابو علیحہ نے گزشتہ ماہ سنسر بورڈ کی ہدایت پر فلم کا نام جاوید اقبال سے بدل کر "کُکڑی" رکھنے کا اعلان کیا تھا۔فلمساز  ابو علیحہ نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ فلم میں ہدایت شدہ ترامیم بھی کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ" فلم کو دوبارہ سنسر بورڈ میں جمع کرایا ہے، اُمید ہے کہ ریلیز کے لیے گرین لائٹ مل جائے گی"۔

تاہم اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ابو علیحہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کی فلم "کُکڑی" کو سنسر بورڈ نے کلیئر کر دیا ہے۔سیریل کلر جاوید اقبال پر بنی یہ فلم 19 مئی کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس فلم میں اداکار یاسر حسین نے جاوید اقبال کا کردار نبھایا ہے جبکہ عائشہ عمر فلم میں خاتون پولیس کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

مزید :

تفریح -