عمران خان پاکستان کو تیزی سے بحران اور انتشار کی جانب دھکیل رہے ہیں، امریکی جریدے بلوم برگ کے مضمون میں دعویٰ

عمران خان پاکستان کو تیزی سے بحران اور انتشار کی جانب دھکیل رہے ہیں، امریکی ...
عمران خان پاکستان کو تیزی سے بحران اور انتشار کی جانب دھکیل رہے ہیں، امریکی جریدے بلوم برگ کے مضمون میں دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ عمران خان تیزی سے پاکستان کو بحران اور انتشار کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ بحران کے نتیجے میں پاکستان میں جمہوری عمل کے مستقبل کے بارے میں تشویش بڑھ گئی ہے۔اپنے ایک مضمون میں امریکی جریدے کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قبل از وقت انتخابات کی خواہش میں پاکستان کو ایک آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے اور چیف جسٹس عمر عطا بندیال معاملے میں مرکزی کردار بن چکے ہیں۔

مضمون میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے عمران خان کی جانب سے 2صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد ازخود نوٹس لے کر انتخابات کا حکم جاری کیا، وفاقی حکومت چیف جسٹس کی اس مداخلت کو قبول کرنے پر تیار نظر نہیں آ رہی۔جریدے کے مطابق چیف جسٹس اور وفاقی حکومت کے درمیان تصادم کی صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔بلوم برگ کے آرٹیکل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ناکام خارجہ پالیسی اور ملک کی ڈوبتی اقتصادی صورتحال نے تحریکِ عدم اعتماد کا راستہ اپنایا۔

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ حکومت کے مطابق اس وقت عمران خان کے پیدا کردہ حالات کی وجہ سے ڈیفالٹ سے بچنے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی سپریم کورٹ میں تقسیم نظر آ رہی ہے، تشدد کی فضاء قائم ہونے کا بھی خدشہ ہے، عمران خان ملٹری ا سٹیبلشمنٹ اور امریکہ سے دوبارہ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید :

قومی -