وائرل ویڈیو میں کس بات پر بیحد پریشان تھے؟ اس وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے بزرگ کا بھی پہلی مرتبہ مؤقف سامنے آگیا

وائرل ویڈیو میں کس بات پر بیحد پریشان تھے؟ اس وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے ...
وائرل ویڈیو میں کس بات پر بیحد پریشان تھے؟ اس وائرل ویڈیو میں نظر آنے والے بزرگ کا بھی پہلی مرتبہ مؤقف سامنے آگیا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ دنوں مدینہ منورہ سے ایک بزرگ شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جن کے لباس اور حلیے  کو دیکھ کر لوگوں کو حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کا زمانہ یاد آگیا۔ عرب دنیا میں یہ ویڈیو خوب وائرل ہوئی اور کہا گیا کہ اس بزرگ نے ویسا ہی لباس زیب تن کر رکھا ہے جیسا حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کیا کرتے تھے۔ بعد میں انکشاف ہوا کہ یہ بزرگ پاکستانی ہیں اور  ان کا تعلق بلوچستان کے ضلع حب کے علاقے ساکران سے ہے۔

اس بزرگ کا نام عبدالقادر عالیانی مری ہے اور وائرل ویڈیو میں یہ انتہائی پریشان نظر آتے ہیں۔ اس حوالے سے ان کا موقف پہلی بار سامنے آیا ہے۔ بزرگ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے نہ ملنے پر پریشان تھے اور کسی نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کا فائدہ یہ ہوا کہ اس کی وجہ سے انہیں اپنے ساتھی بھی مل گئے اور وہ پوری دنیا میں مشہور بھی ہوگئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -