پنجاب، کےپی اسمبلیاں جنرل باجوہ کے مشورے پر تحلیل کیں، عمران خان کا اعتراف

پنجاب، کےپی اسمبلیاں جنرل باجوہ کے مشورے پر تحلیل کیں، عمران خان کا اعتراف
پنجاب، کےپی اسمبلیاں جنرل باجوہ کے مشورے پر تحلیل کیں، عمران خان کا اعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ کے مشورے پر تحلیل کی تھیں۔ ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی نئے انتخابات چاہتی ہے تو اپنی حکومتیں ختم کردیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے ایکسٹینشن کا پلان کیا ہوا تھا۔ جنرل باجوہ کا کوئی نظریہ نہیں تھا، جنرل باجوہ اور ایجنسی کو پتہ تھا کہ یہ لوگ پیسہ چوری کر کے باہر لے گئے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ جنرل باجوہ ان لوگوں کو این آر او دینے کو تیار ہوگئے۔ان کا کہنا تھا کہ آئی بی ہیڈ نے مجھے بتایا کہ جنرل باجوہ شہباز شریف کو لانا چاہتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے رہنما نے ایک سال قبل بتایا کہ باجوہ تمہارے ساتھ نہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -