مراکش سے سپین جانے والے ٹرک سے ایسی خطرناک چیز نکل آئی کہ حکام کی دوڑیں لگ گئیں

مراکش سے سپین جانے والے ٹرک سے ایسی خطرناک چیز نکل آئی کہ حکام کی دوڑیں لگ ...
مراکش سے سپین جانے والے ٹرک سے ایسی خطرناک چیز نکل آئی کہ حکام کی دوڑیں لگ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رباط (ڈیلی پاکستان آن لائن)  مراکش کی پولیس نے سپین جانے والے ٹرک میں 5.4 ٹن بھنگ کا رس  اور منجمد ٹونا میں بھری 60 کلو گرام کوکین قبضے میں لے لی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیکیورٹی (ڈی جی ایس این ) نے  بتایا کہ سیکیورٹی اور کسٹم افسران نے 'ایک بین الاقوامی مال بردار ٹرک پر سوار' تانگیر کی شمالی بندرگاہ میں بھنگ کارس ضبط کیا۔ رس کے بلاکس کو پلیٹوں میں دبایا گیا تھا جو خاص طور پر نصب خانوں میں ڈالے گئے تھے۔  ٹرک کے  45 سالہ مراکشی ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک علیحدہ کارروائی میں تانگیر میں ہی  تقریباً 60 کلو گرام کوکین کو ایک فریج میں رکھے ہوئے کنٹینر کے اندر سے ضبط کیا گیا۔ کوکین ٹونا میں پیک کی گئی تھی جس پر نشان لگا دیا گیا تھا کہ یہ ایکواڈور سے آیا ہے اور اس کی منزل سپین کی ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق مراکش دنیا میں بھنگ کا رس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، اور پولیس نے گزشتہ سال تقریباً 100 ٹن یہ رس  ضبط کیا۔