نریندر مودی الیکشن جیت گئے تو پاکستان کیساتھ تعلقات کی نوعیت کیا ہو گی ؟ اعزاز چودھری نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

نریندر مودی الیکشن جیت گئے تو پاکستان کیساتھ تعلقات کی نوعیت کیا ہو گی ؟ ...
نریندر مودی الیکشن جیت گئے تو پاکستان کیساتھ تعلقات کی نوعیت کیا ہو گی ؟ اعزاز چودھری نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ درجۂ حرارت کم کرنے میں فائدہ ہے، نریندر مودی اس دفعہ جیتنے کے بعد پاکستان سے تعلقات کچھ نارمل کرسکتے ہیں، نریندر مودی کی عربوں سے متعلق سوچ عرب ممالک تک پہنچنی چاہیے۔ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشتگردی کررہا ہے،بھارت نے پاکستان میں گھس کر ہمارے 20 لوگ مارے ہیں، ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان بہت اچھی بات ہے، بھارت کے عزائم کے بارے میں ایران سے بھی بات کرنی چاہیے۔ وہ نجی ٹی وی  کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں صدر ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم صدیقی اور ماہر بین الاقوامی قوانین احمر بلال صوفی بھی شریک تھے۔

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی اس دفعہ جیتنے کے بعد پاکستان سے تعلقات کچھ نارمل کرسکتے ہیں، بھارت کو بہت سی جہتوں میں پاکستان کے ساتھ درجہ حرارت کم کرنے میں فائدہ ہے، نریندر مودی اکھنڈ بھارت کے ایجنڈے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکہ کے دباؤ کی وجہ سے کوئی کمپنی پاک، ایران گیس پائپ لائن میں ہاتھ نہیں ڈالنا چاہتی۔