حنا رضوی نے باڈی شیمنگ کرنیوالوں کو کرارا جواب دیدیا

حنا رضوی نے باڈی شیمنگ کرنیوالوں کو کرارا جواب دیدیا
حنا رضوی نے باڈی شیمنگ کرنیوالوں کو کرارا جواب دیدیا
سورس: Instagram/hina_rizvi_official

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ حنا رضوی نے صارفین کی جانب سے موصول ہونے والے غیر اخلاقی تبصروں پر خاموشی توڑ دی۔ شادی پر جہاں انہیں ڈھیروں دعاﺅں کے پیغامات دیئے گئے تاہم کچھ صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹس پر غیر اخلاقی تبصرے کر ڈالے۔

ان تبصروں میں صارفین کی جانب سے حنا رضوی کی بڑھتی عمر میں شادی کرنا اور انکے بڑھتے وزن کا بھی مذاق بنایا گیا جس پر اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ناقدین کو کھری کھری سنا تے ہوئے کہا کہ اﷲ نے انسان کو بنایا ہے کسی پر تنقید کرنے سے اللہ آپ سے کتنا خوش ہے؟ایک اور صارف نے لکھا کہ ہول سیل کے حساب سے میک اپ کیا ہوا ہے جس پر حنا رضوی نے کہا میں نے تم سے ادھار مانگا تھا کیا؟ جب میرے موٹاپے سے میرے شوہر اور خاندان کے کسی فرد کو کوئی مسئلہ نہیں تو تمہیں کیا تکلیف ہے؟

ان تمام غیر اخلاقی پیغامات اور باڈی شیمنگ کے جواب پر کئی صارفین نے حنا رضوی کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ان تمام غیر ضروری لوگوں کو جواب نہ دیں بلکہ اپنی لائف انجوائے کریں۔ 

مزید :

تفریح -