یہ خاموشی کہاں تک۔۔۔؟ 

 یہ خاموشی کہاں تک۔۔۔؟ 
 یہ خاموشی کہاں تک۔۔۔؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر : خالد کمال 

وطن کی فکر کر ناداں! مصیبت آنے والی ہے 
 تری بربادیوں کے مشورے ہیں آسمانوں میں 
 ذرا دیکھ اس کو جو کچھ ہو رہا ہے، ہونے والا ہے 
 دھَرا کیا ہے بھلا عہدِ کہن کی داستانوں میں 
 یہ خاموشی کہاں تک؟ 

مسلم اُمہ کو حالت کمال میں آنے کیلئے  3 مظاہر اور شواہد درکار ہیں 
1۔ مسلمان کو ذہنی طور پر اپنے زمانے میں موجود معیار ذہنی سے زیادہ بلند ہونا چاہیے۔ 
2.مسلمان کو اخلاقی طور پر اپنے زمانے کے معیار سے زیادہ کامل ہو نا چاہیے۔
3.  مسلمان کو گلوبل سطح پر غیر مسلم سے زیادہ صلاحیت والا ہونا چاہیے۔ 
تہذیب کے یہ3ستون ہیں
 ذہن
اخلاق
مہارت

اگر مسلم تہذیب اپنے آپ کو حالت کمال میں دیکھنا چاہتی ہے تو اسکے شواہد لایبریری میں نہیں ڈھونڈنے چاہیئں۔
صرف اور صرف یہ دیکھنا چاہیے کہ  مسلم ذہن گلوبل ذہن سے زیادہ بڑا ہے کہ نہیں۔ 
مسلم اخلاق دنیا میں مروج اخلاق سے زیادہ ہے کہ نہیں ہے ۔
مسلمانوں کی صلاحیت کار غیر مسلم کی صلاحیت کار سے زیادہ ہے کہ نہیں ہے ۔
یہ تین ستون ہیں اگر اس پر توجہ نہیں تو یہ زوال کم نہیں ہونے کا ۔

نوٹ : ادارے کا لکھاری کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں 

مزید :

بلاگ -