فرانس کا قصبہ جہاں آپ ایک یورو میں گھر لے سکتے ہیں ،حقائق جانیے

فرانس کا قصبہ جہاں آپ ایک یورو میں گھر لے سکتے ہیں ،حقائق جانیے
فرانس کا قصبہ جہاں آپ ایک یورو میں گھر لے سکتے ہیں ،حقائق جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن )اٹلی میں کافی عرصے سے متعدد خطوں میں آبادی کو بڑھانے کے لئے ایک ڈالر کے عوض مکانات غیر ملکیوں کو فروخت کیے جا رہے ہیں۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز" کے مطابق اب فرانس کے ایک قصبے کی جانب سے بھی اسی طرح کے پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔جی ہاں واقعی فرانس کے سینٹ ایمنڈ مونٹرونڈ نامی قصبے میں 828 سکوائر فٹ رقبے کا گھر محض ایک یورو میں دستیاب ہے۔ان سب گھروں میں 2 سونے کے کمرے ہوں گے جبکہ احاطہ اور ایک گیراج بھی موجود ہوگامگر ان گھروں کو کافی مرمت کی ضرورت ہوگی کیونکہ یہ اوسطاً 12 سال سے خالی ہیں اور ان کی تزئین نو پر ایک لاکھ ڈالرز سے زائد خرچ ہو سکتے ہیں۔اس خوبصورت یورپی قصبے میں رہائش پر آپ کو لاکھوں روپے دیئے جائیں گے،اسے خریدنے کے خواہشمند افراد کو فرانس کے اس قصبے میں ہی منتقل ہونا ہوگا۔9 ہزار افراد پر مبنی قصبے کو ان بے آباد گھروں کو آباد کرنے والوں کی تلاش ہے۔
مقامی حکام کے مطابق ہم ایسے سنجیدہ افراد کے منتظر ہیں جو اپنی زندگی اس قصبے میں گزارنے کے لئے تیار ہوں۔انہوں نے بتایا کہ ہم پرانی عمارات کو دوبارہ ٹھک کرنا چاہتے ہیں تاکہ خالی گھروں کی تعداد کم ہو اور قصبے کو نئی زندگی مل سکے۔اس حوالے سے درخواستیں 15 جون تک جمع کی جائیں گی اور خواہشمند افراد کو تزئین نو کے منصوبے اور اپنی مالی حیثیت کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی البتہ جو افراد قصبے کے گھر کو اثاثے یا کرا یہ پر دینے کے لئے خریدنے کے خواہشمند ہوں گے، ان کی درخواستوں کو مسترد کر دیا جائے گا۔حکام کے مطابق گھر خریدنے والوں کو وہاں کم از کم 10 سال تک رہنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ گھروں کے نئے مالکان علاقے کی زندگی کا حصہ بنیں۔گھر خریدنے کے خواہشمند افراد 15 مئی کے بعد وہاں جا کر جائزہ لے سکیں گے جس کے بعد ستمبر میں ان میں سے خوش قسمت افراد کا انتخاب ہوگا اور جنوری 2025 میں وہ وہاں جائیداد کے مالک بن جائیں گے۔گھر خریدنے کے بعد 5 ماہ کے اندر گھر کی تزئین نو کا کام شروع کرکے اسے جولائی 2028 تک مکمل کرنا ہوگا۔گھر کو نئی زندگی دینے کے لئے یہ افراد مالی معاونت کے لئے بھی درخواست دے سکیں گے۔یہ دوسری بار ہے جب اس قصبے میں اس طرح ایک یورو میں گھر فروخت کیے جا رہے ہیں، اس سے قبل 2021 میں بھی اس پروگرام کے لئے90 افراد نے درخواستیں دی تھیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -