اماراتی سینٹرل بینک کی بارش متاثرین کیلئے خصوصی رعایت، اعلان کردیا

اماراتی سینٹرل بینک کی بارش متاثرین کیلئے خصوصی رعایت، اعلان کردیا
اماراتی سینٹرل بینک کی بارش متاثرین کیلئے خصوصی رعایت، اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی(آئی این پی)اماراتی سینٹرل بینک نے ملک میں بارش متاثرین کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

اماراتی سینٹرل بینک نے متعلقہ اداروں کو خط میں کہا کہ پرسنل  قرض  اور کار کی قسطیں6ماہ بعد ادا کرنے کی اجازت دیں اور متاثرین سے قرض کی التوا پر اضافی فیس وصول نہ کی جائے۔اماراتی حکام کی واضح ہدایات ہیں کہ بینک صارفین پرکوئی زائد منافع بھی عائد نہیں کرے گا۔

واضح رہے متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے شدید بارشوں سیگاڑیوں اورگھروں کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جب کہ  بیمہ شدہ مکان ،گھریا گاڑی کا نقصان انشورنس کمپنی پورا کریگی۔

مزید :

عرب دنیا -