بشریٰ بی بی کی بگڑتی صحت تشویشناک اور سنجیدگی کی متقاضی ہے: بیرسٹر گوہر

بشریٰ بی بی کی بگڑتی صحت تشویشناک اور سنجیدگی کی متقاضی ہے: بیرسٹر گوہر
بشریٰ بی بی کی بگڑتی صحت تشویشناک اور سنجیدگی کی متقاضی ہے: بیرسٹر گوہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی بگڑتی صحت تشویشناک اور سنجیدگی کی متقاضی ہے۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رات گئے ایمبولینس کی بنی گالہ آمد سے متعلق تفصیلات کو بھی مخفی رکھا گیا، ہمیں رات گئے ایمبولینس کی بنی گالہ آمد کی اطلاع تک نہ دی گئی۔بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ معلومات کی فراہمی سے گریز کر کے ہماری تشویش میں اضافہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کی ذمے داری حکام بالا پر عائد ہوتی ہے۔

مزید :

قومی -