ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے
سورس: facebook.com/OfficialGoS

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی وفد کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے۔
کراچی آمد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

ایرانی صدر کو خوش آمدید کہنے کےلئے شارع فیصل پر وزیراعظم اور صدرِ پاکستان کی جانب سے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔دورہ کراچی کے دوران ابراہیم رئیسی بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دیں گے، انہیں جامعہ کراچی کی جانب سے گورنر ہاوس میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی۔وہ بزنس فورم کے شرکا سے ملاقاتیں اور وزیراعلیٰ ہاوس میں عشائیے میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ ایرانی صدر کی آمد پر آج کراچی میں عام تعطیل ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -