ایرانی صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پاک ، ایران تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

ایرانی صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پاک ، ایران تعلقات کو مزید وسعت ...
ایرانی صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پاک ، ایران تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  سےگورنر ہاؤس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول نے ملاقات کی اور پاک ، ایران تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔


ایرانی صدر ابرہیم رئیسی اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا،ایران سے آنے والے وفد کی روایتی دیسی کھانوں سے تواضع کی گئی,وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ کا لاہور آمد پر شکریہ ادا کیا.وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے اسلامی انقلاب کی45ویں سالگرہ پر مبارکباد بھی پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک، ایران دوستی کی تاریخ عشروں پر محیط ہے،ایران کے ساتھ غربت کے خاتمے کیلئے اقتصادی منصوبوں پر کام کرنے کے خواہاں ہیں، صنعتی، زرعی ترقی کیلئے  دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے، پنجاب کی ویلیو ایڈڈ لائیو سٹاک مارکیٹ میں ایران کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے،ایف ایم ڈی زونز کے قیام اور حلال گوشت کی برآمد سے دونوں ممالک کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں،پنجاب میں ماحول دوست گرین انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں،ایران کے عوام کی خوشحالی اور امن و سکون کیلئے دعاگو ہوں۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور خاتون اول جمیلہ علم الہدیٰ نے پرتپاک استقبال پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔