لوئر دیر، سعودی خاتون 22 سالہ نوجوان سمیت لاپتہ ہوگئی ، اعلیٰ حکام میں کھلبلی

لوئر دیر، سعودی خاتون 22 سالہ نوجوان سمیت لاپتہ ہوگئی ، اعلیٰ حکام میں کھلبلی
لوئر دیر، سعودی خاتون 22 سالہ نوجوان سمیت لاپتہ ہوگئی ، اعلیٰ حکام میں کھلبلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لوئر دیر (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب سے لوئر دیر آنیوالی 37 سالہ خاتون 22 سالہ نوجوان احد سمیت لاپتہ ہوگئی ہے، سعودی حکومت نے  خاتون کی بازیابی کے لیےپاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے، جس کے بعدوزیر اعظم شہباز شریف نے خاتون کی فوری بازیابی کا حکم جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے خیبر پختون خوا کے علاقے خاراڑی دیر لوئر دوست کے ہاں آئی ہوئی 37 سالہ خاتون اپنے دوست سمیت لاپتہ ہوگئی۔پولیس نے بتایا ہے کہ 37 سالہ سعودی خاتون بینک میں آفیسر ہے، دیر لوئر کا 22 سالہ احد نامی نوجوان خاتون کے ساتھ ڈرائیور تھا، سعودی خاتون 25 رمضان المبارک کو دیر لوئر آئی تھی تاحال وہ ڈرائیور سمیت لاپتہ ہے، سعودی عرب حکومت نے پاکستانی حکومت سے خاتون کا سراغ لگانے کی درخواست کی ہے۔

اسی ضمن میں وزیراعظم نے سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو فوری طور پر خاتون کو بازیاب کرانے کا حکم جاری کردیا۔ دیر لوئر کے نوجوان احد کے خلاف اسلام آباد پولیس نے اغوا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی خاتون کی دیر لوئر کے رہائشی نوجوان سے دوستی ہوگئی تھی اور سعودی خاتون دوستی کی خاطر ہی دیر لوئر آئی تھی۔

مزید :

جرم و انصاف -