بھارتی فائٹر کو ناک آؤٹ کرنے والے شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے، اگلا ہدف بتادیا

بھارتی فائٹر کو ناک آؤٹ کرنے والے شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے، اگلا ہدف ...
بھارتی فائٹر کو ناک آؤٹ کرنے والے شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے، اگلا ہدف بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی کراٹے فائٹر شاہ زیب رند نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کراٹے مقابلہ جیتنے اور ملک کا نام روشن کرنے پر خوشی ہے۔
روز نامہ "جنگ "کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ زیب رند نے کہا کہ میں نے پہلے ہی راؤنڈ میں بھارت کے فائٹر کو ناک آؤٹ کیا، ابھی تک اپنی مدد آپ کے تحت مقابلوں میں حصہ لے رہا ہوں، حکومت کو ہمارے رول ماڈلز کو سپورٹ کرنا چاہئے۔شاہ زیب رند نے کہا کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان فائٹ دیکھنے آئے تھے، انہوں نے میرے پرانے فائٹس بھی دیکھے تھے، سلمان خان نے مجھے کہا کہ کیا 20،20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کرتے ہو، اداکار عمران عباس بھی فائٹ دیکھنے دبئی آئے تھے اور مجھے سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا پرچم ایک ساتھ لہرا کے دنیا میں امن کا پیغام دیا، اس وقت دنیا میں دوسرے نمبر پر ہوں۔ میرا اگلا ہدف ورلڈ چیمپئن شپ میں مقابلہ ہے، ورلڈ چیمپئن کے ساتھ مقابلہ کر کے ملک کا نام روشن کرونگا۔

مزید :

کھیل -