قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ محمد رضوان کی بیٹنگ پوزیشن کیوں تبدیل کرنا چاہتی ہے؟

قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ محمد رضوان کی بیٹنگ پوزیشن کیوں تبدیل کرنا چاہتی ہے؟
قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ محمد رضوان کی بیٹنگ پوزیشن کیوں تبدیل کرنا چاہتی ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ ایک بارپھر محمد رضوان کابیٹنگ آرڈر تبدیل کرناچاہتی ہےاور بتا یا جا رہا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ چاہتی ہے کہ نئے بیٹرز کو اوپر کھیلنے کا موقع دیا جائے ، محمد رضوان کی جگہ عثمان خان کو تیسرے نمبر پر لانے کا منصوبہ بن رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے بیشتر ارکان رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں 4 نمبرپربیٹنگ کراناچاہتے ہیں لیکن کپتان بابراعظم رضوان کو نمبر 4 پر کھلانے کے حق میں نہیں ہیں۔

 بابر اعظم محمد رضوان کو اوپنر کی حیثیت سے کھلانا چاہتے ہیں ،بابر کی رائے ہے کہ اگر صائم ایوب بطور اوپنر ناکام ہوئے ہیں تو رضوان ہی اوپن کریں، جب کہ رضوان ذاتی طور پربھی نمبر4 پر کھیلنےکےحق میں نہیں ہیں۔ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی میں بطور اوپنرہی کھیلناچاہتے ہیں، بطور اوپنر پرفارمنس کے باوجود نئے نمبر کی تجویز پر رضوان کو تشویش ہے، ٹیم مینجمنٹ محمد رضوان کی جگہ عثمان خان یا فخر زمان کو نمبر 3 پر کھلانا چاہتی ہے۔گزشتہ روز شاہین آفریدی نے رضوان کا اعتماد بڑھانے کے لیے خصوصی تقریب رکھی تھی۔

مزید :

کھیل -