محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹ کا بریڈ مین کس نے قرار دیا؟

محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹ کا بریڈ مین کس نے قرار دیا؟
محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹ کا بریڈ مین کس نے قرار دیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر انہیں اس فارمیٹ کا ڈان بریڈ مین قرار دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کی بیٹنگ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بقیہ دو میچز سے باہر ہوچکے ہیں تاہم دوسرے میچ میں انہوں نے بڑا کارنامہ انجام دیا اور سب سے کم میچز میں 3 ہزار رنز مکمل کر کے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کر نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کھلاڑیوں کے ساتھ محمد رضوان کو پارٹی دی جس میں وکٹ کیپر بیٹر نے کیک کاٹ کر اپنے عالمی ریکارڈ کا جشن منایا۔اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے محمد رضوان کو کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے نام سر ڈان بریڈ مین سے تشبیہہ دے ڈالی۔سٹار فاسٹ بولر نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ڈان بریڈ مین اور پاکستان کرکٹ کے سپر مین نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔شاہین شاہ نے مزید لکھا کہ ان کی پرفارمنس کے اثرات سے کھیل کا انداز بدلا۔ رضوان ایک چیمپئن اور دوسروں کے لئے مثال ہیں وہ اپنی اڑان جاری رکھیں۔
واضح رہے کہ ڈان بریڈ مین دنیائے کرکٹ کے وہ واحد عظیم ترین کرکٹر ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کی طرف سے کھیلتے ہوئے 52 ٹیسٹ مقابلوں میں 99.94 کے اوسط سے 6996 رنز بنائے۔اگر وہ 1949 کو اوول میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ایشز سیریز کے ٹیسٹ میچ میں جو ان کا آخری میچ تھا صفر پر آﺅٹ نہ ہوتے تو ان کی اوسط 100 ہوتی تاہم اب تک دنیا کا کوئی بھی کرکٹر 99.94 کی اوسط کے قریب بھی نہیں پہنچ سکا ہے۔ڈان بریڈ مین کی اعلیٰ خدمات پر انہیں 1949 میں سر کا خطاب دیا گیا جبکہ 1979 میں انہیں آسٹریلیا کے اعلیٰ ترین شہری اعزاز کمپینین آف دی آرڈر آف آسٹریلیا سے نوازا گیا۔ وزڈن نے انہیں صدی کے بہترین کرکٹ کے خطاب سے بھی نوازا۔

مزید :

کھیل -