ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مزار قائدؒ پر حاضری

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مزار قائدؒ پر حاضری
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی مزار قائدؒ پر حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر پہنچے، جہاں انہوں نے پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی ایرانی صدر کے ساتھ موجود تھے۔

اس سے قبل کراچی آمد پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

ایرانی صدر کو خوش آمدید کہنے کےلئے شارع فیصل پر وزیراعظم اور صدرِ پاکستان کی جانب سے بینرز آویزاں کئے گئے ہیں، انہیں جامعہ کراچی کی جانب سے گورنر ہاؤس میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی جائے گی۔وہ بزنس فورم کے شرکا سے ملاقاتیں اور وزیراعلیٰ ہاؤس میں عشائیے میں شرکت کریں گے۔

خیال رہے کہ ایرانی صدر کی آمد پر آج کراچی میں عام تعطیل ہے۔

مزید :

اہم خبریں -