کراچی، ماں باپ نے بیٹی کا ریپ کرنیوالے ملزم کو گولیاں مار دیں

کراچی، ماں باپ نے بیٹی کا ریپ کرنیوالے ملزم کو گولیاں مار دیں
کراچی، ماں باپ نے بیٹی کا ریپ کرنیوالے ملزم کو گولیاں مار دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماں باپ نے بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والےملزم کو گولیاں مار دیں،ملزم کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آج نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا ، جہاں باسط نامی نوجوان کو لڑکی کے والدین نے بلایا ، متاثرہ لڑکی کے والد نے باسط کو گفتگو میں مصروف کیا، پیچھے سےماں نےباسط کو گولی ماری اور بعد میں والد نے گولیاں برسادیں۔ملزم باسط کو ایک گولی پیٹ میں جبکہ دوسری گولی کمر میں لگی ۔مومن آباد پولیس نے فائرنگ کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ باسط نامی نوجوان نے مبینہ طور پر اکتوبر میں ساتھیوں سمیت متاثرہ لڑکی کو کراچی سےمحبت کے بعد شادی کا جھانسہ دیکر لیہ لے گیا تھا، جہاں نوجوان نے 6 رکنی گینگ کے ساتھ ریپ کیا اورلڑکی کواہلخانہ کےحوالے کردیا۔متاثرہ خاتون نے ملزمان کے خلاف پنجاب کے شہر لیہ میں مقدمہ درج کرایا تھا مگر کچھ ہفتوں بعد ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کرلی تھی، پولیس کے مطابق باسط عباس اور متاثرہ لڑکی پڑوسی تھے۔