پشین میں آپریشن،3ہشتگردہلاک، گرفتاردہشتگردافغان باشندہ نکلا

پشین میں آپریشن،3ہشتگردہلاک، گرفتاردہشتگردافغان باشندہ نکلا
پشین میں آپریشن،3ہشتگردہلاک، گرفتاردہشتگردافغان باشندہ نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز نے پشین میں دہشتگردوں کی موجودگی کی  اطلاع پر کارروائی کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 3 دہشتگرد مارے گئے جبکہ ایک دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا،زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے دہشتگرد کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی ہے ،دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ ایمونیشن اور دیگر بارودی مواد برآمد  ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن استحکام اور خوشحالی کے دشمنوں کے خلاف پرعزم ہیں۔

مزید :

قومی -