جولین اسانج کے مسئلے پر برطانیہ ا یکوا ڈور کے اختلافات میں شدت

جولین اسانج کے مسئلے پر برطانیہ ا یکوا ڈور کے اختلافات میں شدت
جولین اسانج کے مسئلے پر برطانیہ ا یکوا ڈور کے اختلافات میں شدت

  

لندن (بیورورپورٹ)لندن میں ایکوا ڈور کے سفارت خانے میں پناہ گزین وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کے مسئلے پر برطانیہ اور ایکوا ڈور میں تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔ ایکوا ڈورکے صدر رافیل کا کہنا ہے کہ اسانج کی گرفتاری کیلئے برطانوی اہلکار ان کے سفارت خانے میں داخل ہوئے تو یہ برطانیہ کے لئے خودکشی کے مترادف ہوگا اور پھر دنیا بھر میں برطانوی سفارت خانوں میں اس قسم کی کارروائیاں ہوسکتی ہیں لیکن برطانیہ کے پاس بولنے کو کچھ نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے برطانوی دفتر خارجہ نے ایکوا ڈور کے حکام کوخط میں ایک غیر معروف قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ برطانیہ کو سفارت خانے میں داخل ہوکے اسانج کو گرفتار کرنے کا حق حاصل ہے۔

مزید : بین الاقوامی