وہی سوئے چوکیدار کی پرانی کہانی ۔ ۔ ۔

وہی سوئے چوکیدار کی پرانی کہانی ۔ ۔ ۔
وہی سوئے چوکیدار کی پرانی کہانی ۔ ۔ ۔

  

لندن (بیورورپورٹ)جی 4 ایس گارڈ کے بھیس میں چور ایک سٹور سے چودہ ہزار پاﺅنڈلے اُڑا جبکہ اصل سیکورٹی گارڈ باہر بیٹھا اخبار پڑھتا رہا ۔کیش کی ہینڈنگ اوور پر پونڈ لینڈ میں سٹاف مشکوک ہوگیا ۔سٹاف باہر منتظر جی 4 ایس وین کی جانب گیا اور ڈرائیور سے کہا کہ ہم نے تمہارے ساتھی کو پیسہ دیدیا ہے تو اس وقت حیرت زدہ سیکورٹی گارڈ نے اخبار نیچے رکھتے ہوئے کہا کہ کس ساتھی کو جی 4 ایس گارڈ کا روپ دھارنے والے شخص جی 4 ایس سٹاف کی ریگولر روٹین دیکھنے کے بعد یہ کارروائی کی اور پورا روپ دھارا ۔سی سی ٹی وی میں اسے وین کے عقب سے آتے دیکھا گیا۔ اگر وہ پسنجر سیٹ پر بیٹھ جاتا تو سٹاف میں سے کوئی یہ نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ جی 4 ایس گارڈ نہیں ہے۔ اس نے سٹاف کو دو کیش کنٹینر دیئے جو انہوں نے بھر دیئے۔ اس کے بعد وہ آرام سے یہ کیش لے کر چلا گیا ۔وہ ہیلمٹ میں اس کامیابی پر ضرور ہنس رہا ہوگا۔ پولیس سٹراٹفورڈ ایان ایون میں عینی شاہدین سے تعاون کی اپیل کررہی ہے۔ اولمپکس میں دس ہزار چار سو سیکورٹی سٹاف کی فراہمی میں ناکامی کے بعد جی 4 ایس کے لئے یہ ایک اور دھچکا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہم پونڈ لینڈ اور واروک شائر پولیس کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس