انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ : بھارت نیوزی لینڈ کوہرا کرفائنل میں پہنچ گیا

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ : بھارت نیوزی لینڈ کوہرا کرفائنل میں پہنچ گیا
انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ : بھارت نیوزی لینڈ کوہرا کرفائنل میں پہنچ گیا

  

ٹاﺅنسولی (مانیٹرنگ ڈیسک )انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو نو رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

میچ کے دوران پہلے کھیلتے ہوئے بھارت نے مقررہ 50اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 209رنز بنائے جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 200رنز ہی بنا سکی اور اس طرح بھارت نے سیمی فائنل میں نو رنزسے جیت حاصل کر لی ۔ انڈر 19ورلڈ کپ کافائنل 26اگست کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل